نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فضل الرحمن پبلک آفس ہولڈ کرنے کے اہل نہیں،بیرسٹر ریحان سیرت اور ایڈووکیٹ کامل حیات کا موقف

جمعہ 22 جون 2018 16:30

نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) بیرسٹر ریحان سیرت اور ایڈووکیٹ کامل حیات نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر ریحان سیرت اور ایڈووکیکٹ کامل حیات نے نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن کی تعیناتی چیلنج کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فضل الرحمن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فضل الرحمن پبلک آفس ہولڈ کرنے کے اہل نہیں۔