محکمہ تعلیم پنجاب نےاساتذہ کی عزت وتکریم کیلئےاہم قدم اٹھا لیا

اساتذہ کے نام سے پہلے عزت مآب لکھا جائے، تعریفی اسناد اورترقی وتبادلے کیلئے نام سے پہلے عزت مآب ضرور لکھا جائے، تمام اضلاع کے حکام کومراسلہ جاری کردیا ۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جون 2018 16:03

محکمہ تعلیم پنجاب نےاساتذہ کی عزت وتکریم کیلئےاہم قدم اٹھا لیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2018ء) : محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی عزت واحترام کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا ہے، محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام ضلعی حکام کوہدایت کی ہے کہ اساتذہ کے نام سے پہلے عزت مآب لکھا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی عزت نفس کو بحال کرنے اور معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کے ناموں سے پہلے عزت مآب لکھا جائے۔ محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کو کے حکام کومراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق تعریفی اسناد میں بھی اساتذہ کے نام سے پہلے عزت مآب لکھا جائے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے مزید احکامات جاری کیے کہ اساتذہ کی ترقی اور تبادلے کیلئے بھی نام سے عزت مآب ضرور لکھا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے دنیا بھر میں اساتذہ کو معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔اساتذہ کی تنخواہیں ، گریڈزسمیت ان کیلئے رہائش ک ابندوبست بھی ریاست کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ جبکہ اساتذہ کوہرادارے اور ہرجگہ پرعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا جن ممالک اور جن اقوام نے اپنے اساتذہ یعنی مستقبل کے معماروں کوعزت دی ان کوسرپربٹھایا ۔

وہ معاشرے کبھی پیچھے نہیں رہے انہی ممالک نے دنیا میں ترقی کرکے نام پیدا کیا ہے۔دوسری جانب اگر پاکستان میں اساتذہ کو دیکھا جائے تواساتذہ کوعزت دینے کی بجائے ان کوہرجگہ پرچھوٹا سمجھا جاتا ہے۔حکومت اساتذہ کودی گئی سہولیات بھی چھین کردوسروں کودے رہی ہے۔اساتذہ کوسرکاری رہائش دی جاتی تھی وہ بھی سہولت ختم کردی گئی۔ اساتذہ کی پروموشن کا کوئی فارمولہ نہیں ہے۔

پروموشن کاایک نظام توقائم ہے لیکن بیوروکریسی اور افسرشاہی اساتذہ کواوپر آنے ہی نہیں دیتی۔ پنجاب میں پچھلے دوسالوں سے اساتذہ ان سروس پروموشن کا رونا رورہے ہیں۔ لیکن اساتذہ کی ترقیاں نہیں کی گئیں۔اسی طرح جہاں بھی ضرورت ہو،الیکشن ڈیوٹیاں ہوں یا مردم شماری کا کام ہواساتذہ کوبلا لیا جاتا ہے۔پنجاب حکومت کو چاہیے کہ اساتذہ کی ترقیوں کا نظام پرعملدرآمد کروائے۔جبکہ اساتذہ کی تنخواہیں بڑھائی جائیں اور سرکاری رہائشیں بھی الاٹ کی جائیں۔