اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں،

اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 47 لاکھ روپے

جمعہ 22 جون 2018 15:48

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) عام انتخابات سے قبل سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں ان کے کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کے نام 3 گھر ہیں جن کی مالیت 3 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے اور ان کے ذرائع آمدن قومی اسمبلی کی تنخواہ اورجائیداد کاکرایہ ہیں۔اس کے علاوہ ایازصادق کے 3 بینک اکاونٹس میں رقم کی مالیت 2 لاکھ 57 ہزار 23 روپے ہے۔