امیدواران الیکشن آف پاکستان کے رولز روگولیشن کی مکمل پابندی کریں‘ڈپٹی کمشنر بنوں

جمعہ 22 جون 2018 15:39

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور تبدیل شدہ ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے ضلع بنوں کے سیاسی پارٹیوں ، آزاد NA-35اور PK-87،PK-88، PK-89،PK-90اُمیدواروں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری شدہ الیکشنز رولز روگولیشن کے بارے میں تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد بریفنگ دی اور اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ الیکشن آف پاکستان کے رولز روگولیشن کی مکمل پابندی کریں کیونکہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے انتہائی سخت ترین اقتدامات کئے جارہے ہیں اور کسی بھی اُمیدوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کی خلاف نہیں کرنے دی جائے گی اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اُمیدواران ضلعی انتظامیہ بنوں کی طرف سے محسوس جگہ پر جلسہ وغیرہ کرینگے عوام کے حقوق اور تکلیفات کا خصوصی خیال رکینگے جو سیاسی پارٹی جلسہ یا ریلی نکالا نہ چاہتا ہوں وہ ضلعی انتظامیہ بنوں سے بقاعدہ اجازت لینگے دیواروں پر اُمیدواروں کی طرف سے لکھائی اور نمائش اور دیواروں کو خراب کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ لکھنے والے پینٹرز کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اُمیدواران الیکشن کمشنر آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کے مطابق بینرز ، پمفلیٹ ، وغیرہ قانون کے مطابق بنائینگے پولیس کی طرف سے کوئی سیکورٹی نہیں دی جائے گی البتہ اُمیدواران اپنے ساتھ ذاتی سیکورٹی رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ سیکورٹی کارڈ کے ساتھ لائسنس دار اسلحہ ہو یا اُمیدوار کے لائسنس میں انٹری کی گئی ہوں اُمیدواروں کو ایسی تقریری وغیرہ کرنے پر پابندی ہوگی جو کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف ہوں اُمیدواروں کی براہ راست نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو کہ اُمیدواروں کی کھڑی نگرانی کریں گی اور اگر کسی اُمیدوار نے کوئی خلاف ورزی کی تو اُس کو بتائے بغیر ڈسٹرکٹ مانیٹر کمیٹیاں اُس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے سرکاری عمارتوں اور دیواروں پر ، بلڈنگ وغیرہ پر بینر ز وغیرہ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی سوشل میڈیا پر غیر آئینی اور غیر قانونی الفاظ اُمیدواروں کے خلاف شائع کرنے پر پابندی ہوگی اسی طرح الیکشن آف پاکستان کی 60سے زائدقوانین اور ایجنٹوں وغیرہ کے خلاف جو پالیسی بنائی گئی ہے اُن کو تفصیل سے DPOبنوں صادق بلوچ نے اُمیدواروں کو بتایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ ایک مہینے انتحابی مہم کے دوران صبر اور تحمل سے کام لیں انتحابی مہم خوش اسلوبی سے چلائے لڑائی جھگڑے سے پر ہیز کریں انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اس طرح کے اجلاس وغیرہ ہوتے رہینگے اور اُمیدواروں کو وقتاً فوقتاً بریفنگ دیا جائے گا اور ان کے تجاویز وغیرہ پر عمل در امد کیا جائے گا اس موقع پر NA-35اورPK-90سے آزاد حیثیت سے اُمیدوار سینئر صحافی محمد عثمان علی خان ، پاکستان تحریک انصاف PK-90کے ٹکٹ ہولڈر ملک عدنان خان ، پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت سے اُمیدوار ملک آصف الرحمن نے کچھ تجاویز دی اس موقع پر PK-88کے اُمیدواران ملک پختون یار خان ، یاسمین صفدر ، ملک حاجی اختر علی خان ملک جاوید خان ٹھکیداروغیرہ PK-89سے چیف آف میریان ملک دلنواز خان ،فخر میریان ملک وقار خان ٹھکیدار، ڈاکٹر پیر صاحب زمان ، ملک شاہ محمد خان کے نمائندہ خصوصی ، ملک عمر جان ، ملک عدنان خان وزیرکے نمائندہ ، PK-90کے ڈاکٹر عبد الروف قریشی ، حاجی محمد جہانگیر خان ، ملک اشفاق خان سمیت درجنوں اُمیدوارون بھی موجود تھے ۔