الیکشن کے شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ا نعقاد کے لئے حکومت کی ہدایات پر عمل کریںگے ‘رضوان نذیر

الیکشن کمیشن کی ہدایات اور کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ‘ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 جون 2018 15:39

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلع میں شفاف،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات اور کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ،ضلع میں صحت کی سہولیات کو مثالی بنانے اور ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کے ساتھ ساتھ شہروں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بطور ڈپٹی کمشنر چارج لینے کے بعد افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کے شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ا نعقاد کے لئے حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل در آمد کے لئے تمام سرکاری محکمے من و عن عمل در آمد کو یقینی بنائیں متعلقہ ادارے طے شدہ ایس او پیز کی پیروی کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کئے جانیو الے اقدامات کو وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف ہسپتالوں کے دورے کر کے خود چیک کریں گے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے بلدیاتی ادارے بھر پور اقدامات کریں شہروں میں صفائی ستھرائی بارش کی صورت میں نکاسی آب ،سیوریج لائنوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بھی تیز کرنے کے لئے اور روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کی بھی ہدایت کی ۔