پاکستان ،ایران کادہشتگردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سرحد کیساتھ مشترکہ گشت بڑھانے اورباہمی تجارت کے فروغ اور غیر قانونی نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ

جمعہ 22 جون 2018 15:39

پاکستان ،ایران کادہشتگردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان اور ایران کے حکام نے دہشتگردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کا اتفاق کیا ہے۔پاکستان ایران مستقل سرحد کمیٹی کادو روزہ پانچواں اجلاس ایران کے شہر زیدان میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل طارق الرحمن نے پاکستان کے دس رکنی وفد کی قیادت کی جبکہ ایران کی طرف سے سیتان بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی اور سلامتی امور غلام رضا گنجی نے نمائندگی کی۔ فریقین نے سرحدی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لئے پاک ایران سرحد کے ساتھ مشترکہ گشت بڑھانے پر اتفاق کیا ۔اجلاس میں باہمی تجارت کے فروغ اور غیر قانونی نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔