جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی، موسم خوشگوار ہوگیا

جمعہ 22 جون 2018 15:17

جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں بادلوں اور سورج کی آنکھ ..
سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی اور چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے موسم کا لطف دوبالا کردیا ،جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی موسم کو حسین بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ، جمعتہ المبارک کے روز موسم انتہائی خوشگوار ہونے پر تاجروں کی اکثریت قریبی تفریح مقامات پر فیملیز کے ہمراہ پکنک مناتی رہی ، جبکہ موسم انتہائی خوشگوار ہونے پر لوگوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :