بہاریہ کا شت سویابین کی آبپاشی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر کی جا ئے، زرعی ماہرین

جمعہ 22 جون 2018 15:15

سلانوالی۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ بہاریہ کا شت سویابین کی بہتر فصل کے حصول کیلئے آبپاشی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر اس طرح کریں کہ پہلے اگائو کے 20سے 25دن کے بعد پانی دیں باقی پانی موسم کے لحاظ سے 10سے 15دن کے وقفہ کے بعد دیں پھول پھلیاں بنتے وقت پانی کا خاص خیا ل رکھیں بہاریہ فصل میں پھلیاں بننے سے فصل پکنے تک زیاد ہ گرمی ہوتی ہے اس لیے ا س وقت پانی کی فراہمی کوئی یقینی بنائیں عام طورپر بہاریہ فصل کیلئے 7پانی در کا ر ہوتے ہیں اچھی پیداوا ر کے حصول کیلئے فصل کو 2مرتبہ گوڈ ی کریں پہلی گوڈ ی آبپاشی کے بعد کسولے سے کرنی چاہیے جبکہ دوسر ی گوڈ ی دوسرے پانی کے بعد ہل کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے نقصان دہ کیڑے بیماریوں کا بر وقت انسداد کرنا چاہیے سویابین کی بہاریہ کا شت کی گئی فصل پر سفیدمکھی تیلہ لشکری سنڈ ی اور چوہے وغیر ہ حملہ آور ہوتے ہیں ا س کیلئے حملہ کے مطابق زہرسپرے کریں سفید مکھی گرم موسم میں زرد موزیک کا با عث بھی بنتی ہے جس کا کنٹرو ل بہت ضروری ہے بہار یہ سویا بین کی فصل جون کے پہلے ہفتے یعنی 120دن میں پک کر تیارہوجاتی ہے پتے زرد ہو کر جھڑ جاتے ہیں اور پھلیاں خاکستر ی بھورا رنگ دینے لگتی ہے ا س مر حلہ پر دانوںمیںنمی 14سے 16فیصدہو جاتی ہے ا س مرحلہ پر فصل کی بر د ا شت میںتاخیر فصل کے نقصان کا باعث ہوتی ہے ا س لیے بر د اشت میں دیرنہ کریں۔

متعلقہ عنوان :