وانامیں امن برقرار رکھنے کے لیے 2007 وانا امن معاہدہ برقرار رکھا جائے گا‘احمد زئی وزیر قبائل کا فیصلہ

جمعہ 22 جون 2018 15:14

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) جنوبی وزیرستان وانا میں احمدزئی وزیرقبائل کا گرینڈ منعقد ہوا جس میں 120 رکنی وانا امن کمیٹی سمیت علماء کرام اور دیگر قبائل مشران نے شرکت کی،جرگہ نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا کہ وانامیں امن برقرار رکھنے کے لیے 2007 وانا امن معاہدہ برقرار رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ساتھ وانا بازار میں امن 2007 امن معاہدے کے مطابق ہوگا۔دوسری جانب احمدزئی وزیر قبائل کے مشران اور علماء کرام نے فاٹا انضمام کی شدید مخالفت کی مشران نے متفقہ طورپر فیصلہ کیاہے کہ25 کو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔اخر میں جرگے کی جانب سے مطالبہ کیاگیا کہ خاصہ دار فورس کے بند تنخوائیں دیاجائے۔