فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق نے ملک بھر میں جاری جبری گمشدگیوں کا نوٹس لے لیا

جسٹس(ر)جاوید اقبال جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کمیٹی کو2 جولائی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے

جمعہ 22 جون 2018 15:14

فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق نے ملک بھر میں جاری جبری گمشدگیوں کا نوٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک بھر میں جاری جبری گمشدگیوںکا نوٹس لے لیا، جسٹس(ر)جاوید اقبال جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کمیٹی کو 2 جولائی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک بھر میں جاری جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جبری گمشدگیوں سے متعلق تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کمیٹی کو جبری گمشدگیوں کے معاملے پر کمیٹی کو2 جولائی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔اس سے قبل 25مئی کو ہونے والے کمیٹی اجلاس میں سینیٹر سسی پلیجو نے سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں جاری جبری گمشدگیوں کے معاملے پرمفاد عامہ کے حوالے سے نکتہ اٹھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :