Live Updates

مسلم لیگ ن میں حمزہ شہباز کی زیادہ چلتی ہے یا مریم نواز کی ؟

زعیم قادری نے اندر کی بات بتاتے ہوئے دلچسپ انکشاف کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جون 2018 14:43

مسلم لیگ ن میں حمزہ شہباز کی زیادہ چلتی ہے یا مریم نواز کی ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : ن لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری گذشتہ روز سے مسلم لیگ ن کے خلاف اعلان بغاوت کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے ان سے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں مسلم لیگ ن میں حمزہ شہباز کی چلتی ہے اور چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز کی چلتی ہے تو اصل میں مسلم لیگ ن میں کس کی زیادہ چلتی ہے؟ جس پر زعیم قادری نے کہا کہ مجھے جو لگتا تھا میں نے وہ کہہ دیا ہے ، چودھری نثار کو لگتا ہو گا کہ مریم نواز کی چلتی ہے لیکن مجھے یہی لگتا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی پارٹی میں زیادہ چلتی ہے اور میں اپنی اس بات پر قائم ہوں۔

زعیم قادری نے کہا کہ میں اصولوں کی بات کر رہا ہوں ، میرے ساتھ جس نے جو کیا ہے میں اسی کی بات کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

مستقبل میں پارٹی کی جانب سے منانے کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ میرا گلہ نواز شریف سے ہی ہے۔ میں نے آج تک پارٹی کے جو قربانیاں دیں، جو جدوجہدیں کیں اور جو کام کیا وہ میں نے نہ تو شہباز شریف کے لیے کیا اور نہ ہی حمزہ شہباز کے لیے کیا ، میں نے وہ کام صرف اور صرف نواز شریف کے لیے کیا۔

میں دس سال ان کے لیے جیلوں میں ، سڑکوں میں اور گلیوں میں ان کے لیے رُلا ہوں۔ میں نے یہ تمام جدوجہد ان کے لیے کی ہے،میں نواز شریف کی ذمہ داری تھا، لیکن انہوں نے میری حد تک اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اب حد ہو گئی تھی اسی لیے میں نے نواز شریف کی وطن واپسی کا انتظار نہیں کیا۔ میں کیوں انتظار کرلیتا؟ یہ لوگ وہاں ٹکٹ بانٹ دیتے اور پھر مجھے کہہ دہتے کہ تمہیں ٹکٹ نہیں ملا اس لیے تم یہ سب کر رہے ہو۔ حالانکہ میرے پاس دو دو ٹکٹس موجود ہیں مجھے ٹکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں مفروضے کی بنیاد پر بات نہیں کرتا لیکن مجھے یقین ہے کہ میاں نواز شریف مجھے اب نہیں بُلائیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات