عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے ‘عزیز الرحمن چن

جمعہ 22 جون 2018 14:44

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کا ریلیف عوام تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے نے کہا ہے کہ نگران حکومت عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کرے اور اسے فوری طور پر گزشتہ ہفتوں کیا گیا اضافہ واپس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی بیرل قیمت ڈیڑھ سو ڈالر تک جا پہنچی تھی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے فی لٹر ایک سو سولہ تک قیمت رکھی جبکہ اب فی بیرل قیمت 61ڈالر ہے لیکن حکومت فی لٹر 92روپے فروخت کر رہی ہے اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ صارفین کا کس طرح استحصال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس مسئلہ ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک میں ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے جبکہ کمی پر مہنگائی میں کمی نہیں آتی اس لئے حکومت اس معاملہ پر خصوصی توجہ دے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے۔