ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہے اور نہ ہوگا،نگراں وزیر اعلی پنجاب

ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی، ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر حسن عسکری

جمعہ 22 جون 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) نگراں وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت مکمل طور پرغیر جانبدار ہے، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہے اور نہ ہوگا،ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی، ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور میں سرکاری افسران سے محکمانہ امور اور انتظامی معاملات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگراں حکومت مکمل طور پرغیرجانبدار ہے، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا، مکمل غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے بے روزگاری، افلاس اور غربت کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، یہ تمام شعبے قومی تعمیر نو میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ قوانین موجود ہیں، ان پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :