پاکستانی طالبان،نئے رہنما کے انتخاب کا عمل موخر

شدت پسند تنظیم کے دو دھڑوں میں نئے رہنما کی نامزدگی پرشدید اختلاف

جمعہ 22 جون 2018 13:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستانی طالبان نے اپنے نئے رہنما کے انتخاب کا عمل موخر کر دیا،شدت پسند تنظیم کے دو دھڑوں میں نئے رہنما کی نامزدگی پرشدید اختلاف پیدا ہو گیا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابقپاکستانی طالبان نے اپنے نئے رہنما کے انتخاب کا عمل موخر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ اس شدت پسند تنظیم کے دو دھڑوں میں نئے رہنما کی نامزدگی پر اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ کالعدم گروہ اپنے نئے رہنما کے انتخاب کے لیے کوشش میں ہے۔ ایک دہائی کے دوران اس جنگجو گروہ کی کارروائیوں کی وجہ سے ستر ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں