Live Updates

ملک بھر کی طرح چاغی میں بھی تبدیلی کا سال ثابت ہوگا،

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی بی 34 چاغی ملک امان اللہ نوتیزئی

جمعہ 22 جون 2018 13:26

چاغی۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی بی 34 چاغی ملک امان اللہ نوتیزئی نے کہا ہے کہ 2018 ملک بھر کی طرح چاغی میں بھی تبدیلی کا سال ثابت ہوگا. انہوں نے کہا کہ چاغی کی عوام 15 سالوں تک اقتدار اور وزارتوں کے مزے لینے والوں سے بے زار ہوچکے ہیں اتنے عرصے میں لوگ کہاں سے کہاں پہنچ گئی جبکہ ہم ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہوچکے ہیں جس کا ذمہ دار 15 سالوں تک مسلط رہنے والے نام نہاد عوامی نمائندے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ میں دالبندین اور نوکنڈی کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال چاغی کے باسی زندگی کی بنیادی سہولیات پینے کے پانی، صحت، تعلیم اور روزگار کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ عوامی نمائندوں نے عوام کے پیسے چوری کرکے ملک کے بڑے بڑے شہروں سمیت بیرون ممالک بیش بہا محلات بنالیئے جبکہ عوام کے پاس عوام کی بجائے اپنے خاندان اور حواریوں پر خرچ کیئے جس کے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ چاغی بدل چکا ہے سیاسی فنکار یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کہ جدید دور اور سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے وہ دروغ گوئی اور دھوکہ بازی سے ووٹ لے سکیں گے یا دھاندلی کرکے الیکشن جیت لیں گے کیونکہ 25 جولائی صرف الیکشن نہیں بلکہ یوم حساب بھی ہوگا جو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا حشر نشر کرے گا. انہوں نے کہا کہ چاغی کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے وہ چاغی کو مزید پسماندہ، یرغمال اور لاوارث نہیں بننے دیں گے اور 25 جولائی کو اس عوامی فیصلے کا اعلان ہوگا.

انہوں نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس، کارکن اور ہمدرد افواہوں پر کان نہ دھریں پی ٹی آئی ملک بھر سمیت پی بی 34 پر بھی کرپٹ مافیا اور روایتی سیاستدان کے خلاف بھرپور انتخابی مہم چلاکر ڈٹ کے الیکشن لڑے گی اور یہ ثابت کردے گی کہ پی ٹی آئی ہی ملک بھر سمیت چاغی کے عوام کی امنگوں کا اصل ترجمان ہی.

انہوں نے عوام الناس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قومی فریضے کا درست استعمال کرکے دنیا و آخرت میں جزائے خیر حاصل کریں اور آزمائے ہوئے کرپٹ مافیا کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور دیں ان شاء اللہ ہم اس ملک کی تعمیر نئے سرے سے کرکے سب پر ثابت کردیں گے کہ حکومت اور عوامی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات