Live Updates

تھر میں قومی کی دو ،صوبائی کی 4نشستوں پر مقابلہ ہو گا

ہزار مربع کلو میٹر رقبے پر مشتمل تھرپارکر میں انتخابات میں 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

جمعہ 22 جون 2018 13:26

تھر میں قومی کی دو ،صوبائی کی 4نشستوں پر مقابلہ ہو گا
تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) انتخابات 2018ء میں صحرائے تھر میں بھی قومی کی 2اور صوبائی کی 4نشستوں پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے ہوں گے۔21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے پر مشتمل تھرپارکر میں انتخابات میں 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں یہاں تحریک انصاف، جی ڈی اے، پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں تاہم پارٹی رہنمائوں کے باہمی اختلافات بھی عام ہیں۔ضلع میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 29ہزار 361 ہے جس میں خواتین ووٹرز 2 لاکھ 34ہزار 539 اور مرد ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 822 ہے۔حالیہ انتخابات میں روایتی سیاستدانوں کی اکثریت ہے تاہم متعدد آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات