پشاور ،ْ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید

جمعہ 22 جون 2018 13:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ،ْفائرنگ سے فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہل کار شاہ فہد شہید ہوگیا۔واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا ،ْحملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔