مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے دوسرے انسان کا دل جیتا جا سکتا ہے‘ مدیحہ شاہ

جمعہ 22 جون 2018 13:15

مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے دوسرے انسان کا دل جیتا جا سکتا ہے‘ مدیحہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں اور دوسرے انسان کا دل بھی جیت سکتا ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے ، اخلاقی اقتداروں کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔

ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

میری عادت ہے کہ میں زیادہ تر وقت ہنستے کھیلتے گزارتی ہوں اور جب میں لوگوں کے رویے دیکھتی ہوں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں اخلاقیات پر بڑا ضرور دیا گیا ہے مگر آج صورتحال بالکل مختلف ہو چکی ہے ، معاشرے میں اخلاقیات جیسے بنیادی جز کا جنازہ نکل چکا ہے ، ہمیں اس پر قابو پانے کے لئے اپنی اپنی سطح پر کام کرنا چاہیے اور ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا اس کے لئے ہمیں فوری عمل کرنا ہو گا ۔