Live Updates

انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے سیاسی مخالفین کاصفایا کردینگے، چوہدری برجیس طاہر

مخالفین کی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی سازش نا کام ہو چکی ، پانچ سالوں میں انتشار کی سیاست کرنیوالوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ،آئے روز سڑکوں پر تماشہ لگا کر ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی، اندھیرے ختم کئے ، مہنگائی ، بے روز گاری پر قابو پا یا ، دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ، توانا ئی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے کراچی کی روشیاں بحال اور فاٹا میں امن قائم کیا ، عظیم قومی منصوبہ سی پیک شروع کیا ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما کا بیان

جمعہ 22 جون 2018 13:09

انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے سیاسی مخالفین کاصفایا کردینگے، چوہدری ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیرامورکشمیروگلگت وبلستان چوہدری برجیس طاہرنے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں پاکستان کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سیسیاسی مخالفین کاصفایا کردینگے مخالفین کی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی سازش نا کام ہو چکی ہے پانچ سالوں میں انتشار کی سیاست کرنیوالوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا آئے روز سڑکوں پر تماشہ لگا کر ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ، دھرنوں ، لا ک ڈان کے با وجود پاکستان سے اندھیرے ختم کئے ، مہنگائی ، بے روز گاری پر قابو پا یا ، دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ توانا ئی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے کراچی کی روشیاں بحال اور فاٹا میں امن قائم کیا ملک بھر میں حکومت نے بلا امتیاز ہا ئی ویز ، موٹر ویز کے جا ل بچھانے کے ساتھ ساتھ عظیم قومی منصوبہ سی پیک شروع کیا جس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ملک میں بڑھتی ہو ئی تیز رفتار ترقی کو روکنے کے لئے عمران خاں ، قادری نے اپنے آقاں کی خوشنودی کے لئے دھرنے دیئے مگر ملک کے غیور عوام نے ان کے عزائم خاک میں ملا دئییبرجیس طاہر نے کہا کہ پی پی پی ، پی ٹی آئی ، پی اے ٹی نے قوم کو تقسیم کرنے کے لئے انتشار ، الزام تراشی ، جھوٹ منافقت ، کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا مگر اس میں بھی ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود نواز شریف کی مقبولیت کا گراف تیز ی سے بلند ہو رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے نظریا ت سے پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت انحراف کرچکی ہے ہمیں میثاق جمہوریت کی پاسداری نہ کرنے کا طعنہ دینے والے زرداری اور ان کے حواری قوم کے یہ تو بتا ئیں کہا ں کہا ں پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت نے میثاق جمہوریت کا مذاق نہیں اڑایا انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت مسلم لیگ (ن)کا مشن ہے آئندہ عام انتخابات ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے نوا زشریف کو عوام ووٹ دیں گے مرکز اور چاروں صوبو ں میں انشا للہ ہماری حکومت ہو گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات