معروف پشتوشاعر منتظر شنواری مرحوم کی یاد میں تقریب کاانعقاد

جمعہ 22 جون 2018 12:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) خیبرپختونخوا ادبی جرگہ کے زیراہتمام پشتو کے معروف شاعر منتظر شنواری مرحوم کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل میں تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی تھے تقریب کی صدارت پروفیسر اسیرمنگل نے کی جبکہ عارف سنگین، پروفیسر اسلم تاثیر اور لطف اللہ جیسے نامور ادباء و شعراء کے علاوہ ادب سے تعلق رکھنے والی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سکالر اور خیبرپختونخوا ادبی جرگہ کے جنرل سیکرٹری عاطف نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ منتظر شنواری مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر صباون شنواری نے تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے اس موقع پر پشتو زبان کی ترویج و ترقی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور اپنے اشعار، مقالوں اور نظموں کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران حارث شینواری نے ایک قرارداد پیش کی جس میں حکومت سے منتظر شنواری کا دیوان سرکاری خرچ پر شائع کرنے، لنڈی کوتل میں ادبی سرگرمیوں کیلئے ہال کی تعمیر اور ادبی تقاریب کے انعقاد کیلئے حمزہ بابا کے مزار اور کمپلیکس کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بعد میں ادبی جرگے کی طر ف سے صحافیوں شیر عالم شینواری، ولی خان شینواری، ابوآذر آفریدی اورنصیب شاہ شنواری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔