عام انتخابات اور ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل ہی مسلم لیگ ن میں بغاوتیں
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شہباز شریف وطن واپس لوٹنے کی ہدایت کی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جون 2018 12:32
(جاری ہے)
شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے لیے پہلی دستیاب فلائٹ سے ہی واپس جارہا ہوں، سیاسی باتیں وطن جا کر کروں گا۔
زعیم قادری نے گذشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں اعلان بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں حمزہ شہباز پر خوب تنقید کی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ پارٹی کی بکھرتی ہوئی صورتحال نے لندن میں موجود پارٹی قائد نواز شریف کو بھی پریشان کر دیا ہے جس پر انہوں نے شہباز شریف کو فورہی طور پر وطن واپس جانے اور معاملات کو سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یکے بعد دیگرے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اعلان بغاوت نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے لیے مسلم لیگ ن کے پاس اُمیدواروں کی پہلے سے ہی کمی ہے ، اور ایسے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اعلان بغاوت اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان پارٹی کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دوسری جانب حال ہی میں احتساب عدالت کے باہر اپنے قائد نواز شریف کی بے رخی کا شکار ہونے والے نہال ہاشمی نے زعیم قادری کو اعلیٰ ظرفی کا درس دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے، رشتے سالوں میں بنتے ہیں، ایک سیٹ یا ٹکٹ کے لیے ان رشتوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پارٹی اختلافات کے باعث سابق وزیر داخلہ اور نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چودھری نثار علی خان بھی آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ ن لیگی رہنما داؤد قریشی بھی باغی ہو گئے تھے جبکہ سابق لیگی ایم پی اے انیس قریشی نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ ن کے لیے ٹکٹس کی تقسیم ایک نیا امتحان اور درد سر بن گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ میں ٹکٹس کی تقسیم پر کئی اختلافات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن میں ٹکٹس کی تقسیم کی وجہ سے کئی اہم پارٹی رہنماؤں کا ناراض ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔ یہ خدشہ مزید بڑھ جانےسے مسلم لیگ ن پریشانی کا شکار ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے لندن میں مشاورت کے بعد پارٹی ٹکٹ پانے والوں کی فہرستیں فائنل کر لی ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کئی اہم نشستوں کے حوالے سے ٹکٹیں تبدیل کرنے کا بھی کہا لیکن مریم نواز اور نوازشریف نے واضح انکار کر دیا۔ ن لیگی قیادت نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کابہانہ بناکر ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں ٹکٹوں کا اعلان وقتی طور پر مؤخر کر دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن سے متعلق ایک یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن نے خطرے کو بھانپتے ہوئے ہی پارٹی کے اہم رہنماؤں کو منانے کے لیے اچھی خاصی گیم کھیل دی۔ ن لیگ نے ٹکٹوں کا لالچ دے کر اپنے تمام روٹھے رہنماؤں کو منا لیا۔ مسلم لیگ ن کی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی نئی حکمت عملی کامیاب ہو گئی ، قیادت نے اختلافات ختم نہ ہونے کی صورت میں حلقے اوپن رکھنے کی تنبیہہ کی تھی، جس کے بعد راولپنڈی، فیصل آباد اور لودھراں میں لیگی دھڑے ایک ہوگئے، جہلم میں بھی مقامی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی نئی حکمت عملی کامیاب ہوگئی۔ اور راولپنڈی فیصل آباد اور لودھراں میں لیگی دھڑے ایک ہوگئے۔ پارٹی کی قیادت نے راولپنڈی اور لودھراں کے دونوں دھڑوں کے ٹکٹ باہمی صلح سے مشروط کیے تھے۔ ن لیگ نے کچھ رہنماؤں پر اس گیم کے اثرات دیکھنے کے بعد اب کچھ دیگر اضلاع میں بھی یہی فارمولا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جہلم میں بھی مقامی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.