سرگودھا ‘ یکے بعد دیگرے واقعات میں دوشیزہ سمیت3 افراد قتل‘

80 سالہ شخص ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہو گیا پولیس نے ان واقعات پر مقتولین کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی

جمعہ 22 جون 2018 12:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سرگودھا یکے بعد دیگرے واقعات میں دوشیزہ سمیت 4افراد قتل جبکہ 80 سالہ شخص ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا جن کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نیتفتیش شروع کر دی گئی۔زرائع کے مطابق پل 111 سے چک 102 جنوبی جانے والے موٹرسائیکل سوار محمد ظفرکو گاوں کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واردات خونی ڈکیتی بتلائی جا رہی ہے مقتول دودہ کا کاروبار کرتا اور رقم لے کر گھر جا رہا تھا۔ قصبہ میانی اسلام پورہ موڑ پر دوگروپوں اعجاز اورنعیم میں دیرینہ تنازعہ کی رنجش پر تصادم ہو گیا جس میں ایک گروپ کی فائرنگ سے 35 سالہ ارشد جانبحق اور 18 سالہ نعیم اور غیور زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔قصبہ بھیرہ کے علاقہ علی پور سیداں میں اراضی کے تنازعہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 50 سالہ جاوید شاہ کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔ قصبہ بھیرہ کے علاقہ موضع جہان پور میں گھریلو جھگڑا پر مظہر قابال نے نصف رات کو اپنی 16 سالہ بہن عالیہ بی بی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔جس کو اس کے کردار پر شک تھا۔سرگودھا جھنگ روڈ پر شاہ نگڈر کے قریب لاہور سے آنے والی تیز رفتار بس نے 80 سالہ بزرگ کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے ان واقعات پر مقتولین کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔