اختلافات کے باوجود یورپی یونین اور امریکی تعلقات مضبوط ہیں، نیٹو سربراہ

ٹرانس اٹلانٹک دفاع اور سلامتی کا رشتہ مضبوط خطوط پر استوار ہے، ڑینس اشٹولٹن برگ کی گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 12:43

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اشٹولٹن برگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اور یورپ کے درمیان حقیقی عدم اتفاق پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ٹرانس اٹلانٹک دفاع اور سلامتی کا رشتہ مضبوط خطوط پر استوار ہے۔ اسٹولٹن برگ نے یقین کا اظہار کیا کہ رواں برس جولائی میں ہونے والی نیٹو سمٹ میں تمام رکن ممالک اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے مطابق اختلافات حقیقت پر مبنی ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات ہمیشہ کے لیے برقرار رہیں گے، لیکن ان کو محفوظ اور برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :