گھوٹکی میں مسافر کوچ الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق، 28 زخمی

جمعہ 22 جون 2018 12:12

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مسافر کوچ الٹنے سے 3مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 28مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑہ کے قریب کراچی سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بیقابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 28افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر ہپنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال اوباڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔