مظفر آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 5 سیاح جاں بحق اور 11 زخمی

جمعہ 22 جون 2018 12:12

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مظفر آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 5 سیاح جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ شاہراہ نیلم پر واقع کوڑی پل کے مقام پر پیش آیا، سیاحوں سے بھری ایک گاڑی کوڑی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔