لندن میں زیر علاج بھابھی کی عیادت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 22 جون 2018 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف 16 جون کو لندن اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے گئے تھے۔ شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کی758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے، انہوں نے عید الفطر لندن میں ہی منائی تھی۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل شہباز شریف نے قوم سے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔کلثوم نواز کی عیادت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف، لندن گے تھے۔ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپس آنے کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کئی ماہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیاگیا تھا، کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔