کلثوم نواز کی طبیعت قدرے بہتر، لیکن خطرے سے باہر نہیں،نواز شریف

کاش میں 14 جون سے پہلے ان کے پاس آجاتا تو بہتر ہوتا، کم از کم وہ اس وقت اپنے ہوش و حواس میں تو تھیں،سابق وزیراعظم کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 12:10

کلثوم نواز کی طبیعت قدرے بہتر، لیکن خطرے سے باہر نہیں،نواز شریف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں،کاش میں 14 جون سے پہلے ان کے پاس آجاتا تو بہتر ہوتا، کم از کم وہ اس وقت اپنے ہوش و حواس میں تو تھیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کاش میں جمعرات 14 جون سے پہلے اہلیہ کے پاس لندن آجاتا تو بہترہوتا، اس وقت وہ کم ازکم اپنے ہوش و حواس میں تھیں، کلثوم نوازکی طبیعت اب قدرے بہترہے تاہم اب بھی وہ مکمل طور پرخطرے سے باہرنہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کے لیے دعا کی جائے اوراللہ سب کی خیرکرے۔ دوسری جانب نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت اور کیفیت گذشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔