مرچ کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں،زرعی ماہرین

جمعہ 22 جون 2018 12:00

قصور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑائو کی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہو جاتاہے اور جوپھل بن رہاہوتاہے وہ بھی سائزمیں چھوٹا رہ جاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرچ کے تنے کا گلائوکے حملے سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے جس سے بعدازاں ساراپھول سوکھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :