شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیی150ٹن کھجوروں کا تحفہ حکومت کے حوالے کردیاگیا

جمعہ 22 جون 2018 11:40

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیی150ٹن ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیی150ٹن کجھوروں کا تحفہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر سعیدنواف المالکی نے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

عر ب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک خاص کر پاکستان کی سفارتی ،اخلاقی اور مالی مدد کرنا اپنا دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہے۔ سعودی عرب 80 سے زائد ممالک کی مدد کر رہا ہے کل آمدنی کا 1.9فیصد انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے۔