سنجے دت کی زندگی کی4 متنازعات پہلو جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنجے دت کی زندگی کے صرف دوپہلوئوں کو ہی فلمایا گیا ہے سنجے دت کی زندگی منشیات کے استعمال، اسلحہ اسمگلنگ سمیت متعدد تنازعات سے بھری پڑی ہے

جمعہ 22 جون 2018 11:40

سنجے دت کی زندگی کی4 متنازعات پہلو جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارسنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے تاہم اب بھی ان کی زندگی کے مختلف پہلو ایسے ہیں جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

اداکار سنجے دت کی زندگی منشیات کے استعمال، اسلحہ اسمگلنگ سمیت متعدد تنازعات سے بھری پڑی ہے جبکہ ان کے بالی ووڈ کی متعدد اداکاراؤں سے بھی تعلقات رہے ہیں لیکن فلم میں سنجے دت کی زندگی کے صرف دو پہلوؤں کو فلمایاگیا ہے جوان کے جیل میں گزارے گئے دن اورمنشیات کیاستعمال سے متعلق ہے۔

تاہم سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو فلم میں شامل ہی نہیں کیاگیا۔ فلم کے ہدایت کارراجکمار ہیرانی کاایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ اسلیے کیا ہے کیونکہ وہ ان کی زندگی کے غلط تاثر کوسدھار سکیں اس کے علاوہ 50 برسوں کو دو ڈھائی گھنٹوں میں نہیں دکھایاجاسکتا، یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔سنجے دت کی زندگی کی4 متنازعات پہلو جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :