کوہالہ پل تا نیلم ہوٹل مالکان ، گیسٹ ہائوس،ریسٹ ہائوس اور چھوٹے ڈھابے والوں نے سیاحوں کی چمڑیاں ادھیڑنی شروع کردیں

جمعہ 22 جون 2018 11:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) محکمہ ٹوریزم کے ہوائی اعلانات ! کوہالہ پل تا نیلم ہوٹل مالکان ، گیسٹ ہائوس،ریسٹ ہائوس اور چھوٹے ڈھابے والوں نے بھی سیاحوں کی چمڑیاں ادھیڑنی شروع کردی ،ْ ملک پیک سے بنی چائے فی کپ 120تا 150روپے ، کڑھائی 800سے 2ہزار روپے اِسی طرح دیگر کھانے پینے اور رہائشی کمروں کے کرائے پر بھی اضافہ کردیا گیا جس کے باعث باہر سے آنے والے ٹوریسٹوں کو تو لوٹا جارہا ہے مگر وہاں آزادکشمیر کے دیگر علاقوں کے ریاستی باشندوں کو بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹناشروع کردیا ہے ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ڈپٹی کمشنر اٹھمقام کی جانب سے اپنے اپنے دفتروں سے اعلامیہ تو جاری کیا گیا ہے مگر اُس پر عمل کون کرے گا جو کہ سوالیہ نشان ہے ،عوام کا کہنا ہے کہ ’’ایڈمنسٹریشن فوٹوسیشن اور اخبارات زینت بننے کے بجائے عملی اقدامات کریں جس سے سیاحوں کے علاوہ عام افراد کو ریلیف مل سکے ‘-‘۔

متعلقہ عنوان :