ترکی نہ تو لاچار ہے اور نہ ہی اس کے پاس متبادلات کی کمی ہے، وزیر خارجہ چاوش اولو

جمعہ 22 جون 2018 11:20

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے‘ پی وائے ڈی اور وائے پی جی 4 جولائی سے شام کے علاقے منبچ سے نکل جائے گی۔میولود چاوش اولو نے ضلع انطالیہ میں کاروباری حضرات اور فکری حلقوں کے نمائندوں کے ساتھ ناشتے پر ملاقات کی۔ اس دوران اپنے خطاب میں امریکا کے ساتھ طے پانے والے منبچ پلان کے بارے میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈ میپ نے کام شروع کر دیا ہے اور ایک ماہ کی ابتدائی کاروائیوں کے بعد روڈ میپ کے عملی اطلاق کے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔

چاوش اولو نے کہا کہ ٹائم ٹیبل کے مطابق 4 جولائی سے قبل یعنی 4 جون سے 4 جولائی کے درمیان تیاری کی کاروائیاں مکمل ہو جائیں گی اور جولائی کے پہلے ہفتے سے دہشتگرد علاقے سے انخلاء کرنا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

اِس وقت روڈ میپ کے مکمل معنوں میں نافذ العمل ہونے پر زور دیتے ہوئے ترک ویز خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے علاقے سے انخلاء کے پلان میں کوئی دباو نہیں ہے نتیجتاً اب کے بعد کے عمل میں بھی اب سے مشابہہ اطلاق کے موضوع پر ہمیں کوئی تردد نہیں ہو گا۔امریکا کے ساتھ طے پانے والے اتفاق رائے کو ایک سفارتی فتح قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ "ہم پہلے فیلڈ میں قدم رکھتے ہیں اور بعد ازاں مذاکراتی میز پر اپنے اٹھائے گئے قدم کا بھر پور دفاع کرتے ہیں"۔

متعلقہ عنوان :