Live Updates

تحریک انصاف کے لیے بُری خبر۔۔۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پھنسا لیا گیا

پی ٹی آئی میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے لوگ کیا کرنے والے ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جون 2018 11:11

تحریک انصاف کے لیے بُری خبر۔۔۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پھنسا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پھنسا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ کسی طرح عمران خان کو مصروف کر دیا جائے۔ عمرا ن خان کو پھنسانے کا یہ منصوبہ دیگر سیاسی جماعتوںکی جانب سے بنایا گیا ہے۔

کئی لوگ جو اپنی سیاسی جماعتیں چھوڑ رکر پاکستان تحریک انصاف میںشامل ہو گئے ہیں وہ اپنی سابقہ پارٹیوں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔پی ٹی آئی میں یہی لوگ انتخابی اُمیدواروںکی صورت میں آگے آ گئے ہیں جبکہ پارٹی کے کارکنان پیچھے رہ گئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پی ٹی آئی میں حقیقتا ناراضگیاں ہیں لیکن اس میںدوسرے لوگوں نے آ کر منصوبہ بنا لیا ہے کہ عمران خان کو ٹارگٹ کر لو،میں تین سال سے ایک بات کہہ رہا ہوں اور آج پھر کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت آپس میں رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

اور ان کا ٹارگٹ عمران خان ہے ۔ پہلی بات تو یہ لوگ عمران خان کو واضح اکثریت سے جیتنے نہیںدیں گے لیکن اگر عمران خان آ بھی گئے۔ تو عمران خان کے ساتھ انتخابی اُمیدواروں کی شکل میں سامنے آنے والے اُمیدوار بھی آگے جا کر نا اہل ہونے والے ہیں۔یہ جو بیان حلفیہ ہے جو سب لوگ جمع کروا رہے ہیں اس پر نا اہلیت کے علاوہ توہین عدالت بھی لگے گی ۔مقررہ وقت پر جب یہ بیان حلفی کھُلے گا اور معاملہ سامنے آئے گا کہ کس کی کتنی جائیداد ہے اور کس کے کتنے اثاثے ہیں، کس نے کس کے نام کیا کیا ہوا ہے؟ تو پھر سب کچھ کھُل کر سامنے آ جائے گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے اور تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2018ء کے لیے اپنے 60 فیصد سے زائد اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ کی تقسیم پر کئی اعتراضات اُٹھائے گئے ہیں۔ پارٹی کارکنان نے دوسری جماعتوں سے آئے اُمیدواروں کو ٹکٹ دینے اور پارٹی کارکنان کو نظر انداز کرنے پر احتجاج بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات