وہ ممالک جن پر سعودی عرب نے چند ہی برسوں میں کھربوں روپے نچھاور کر دیے

جمعہ 22 جون 2018 09:40

وہ ممالک جن پر سعودی عرب نے چند ہی برسوں میں کھربوں روپے نچھاور کر دیے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سعودی عرب نے 10 برس کے دوران 78 ملکوں کو 33 ارب ریال مالیت کی امداد فراہم کی جس میں یمن کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔ خادم حرمین شریفین نے برادر اور دوست ممالک میں قدرتی آفات اور خانہ جنگیوں سے دوچار افراد کی مدد کے لئے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اسی نصب العین کو روبہ عمل لانے کیلئے قائم کیا ہے۔

مرکز نے پیشہ وارانہ بنیادوں پر امدادی عمل ڈیزائن کیا ہے۔ سعودی عرب نے 2007ء سے 2017ء تک سرکاری سطح پر 123,116,715,287 ریال پیش کئے۔ مملکت نے 1084 انسانی ترقیاتی اور فلاحی منصوبے ، 119,630,298,069 ریال کی لاگت سے نافذ کئے۔ ان منصوبوں سے 78 ممالک فیضیاب ہوئے۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو 489 اسکیموں کے لئے مالی تعاون فراہم کیا۔

(جاری ہے)

37 فریقوں نے ان سے فائدہ اٹھایا۔

ان پر مجموعی لاگت 3,486,417,218 ریال آئی۔ سعودی عرب منصوبوں سے سب سے زیادہ 5 ممالک کو فائدہ ہوا، ان میں یمن سرفہرست ہے جہاں 290 منصوبے نافذ کئے گئے۔ دوسرا نمبر شام کا ہے جہاں 153 منصوبے روبہ عمل لائے گئے۔ تیسرا ملک مصر ہے جہاں 20 منصوبے نافذ کئے گئے۔ نائیجر کا چوتھا نمبر جہاں 7 منصوبوں پر عمل کیاگیا۔ پانچواں ماریطانیہ ہے جہاں 14 منصوبے نافذ کئے گئے۔ اقوام متحدہ جی سی سی جنرل سیکرٹریٹ، عرب لیگ، اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام اور اسلامی تعاون تنظیم کو مختلف منصوبوں کیلئے معتبر فنڈز فراہم کئے ہیں۔ سعودی عرب نے براعظم ایشیا ، افریقہ، یورپ، شمالی امریکا میں ترقیاتی، فلاحی اور انسانی منصوبے نافذ کرائے۔ 192 فریقوں اور 20 اداروں کو کارخیر میں شامل کیاگیا۔