اختلافات کے باوجود یورپی یونین اور امریکی تعلقات مضبوط ہیں، نیٹو سربراہ

جمعہ 22 جون 2018 09:20

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اشٹولٹن برگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اور یورپ کے درمیان حقیقی عدم اتفاق پایا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ٹرانس اٹلانٹک دفاع اور سلامتی کا رشتہ مضبوط خطوط پر استوار ہے۔

(جاری ہے)

اسٹولٹن برگ نے یقین کا اظہار کیا کہ رواں برس جولائی میں ہونے والی نیٹو سمٹ میں تمام رکن ممالک اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے مطابق اختلافات حقیقت پر مبنی ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات ہمیشہ کے لیے برقرار رہیں گے، لیکن ان کو محفوظ اور برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :