لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے این ای135سیف الملوک کھوکھرکے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن کمیشن،سیف الملوک ودیگرفریقین کو23جون کیلئے نوٹس جاری

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) لاہورہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے این ای135سیف الملوک کھوکھرکے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن کمیشن،سیف الملوک ودیگرفریقین کوت23جون کیلئے نوٹس جاری کردیا‘ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل ٹریبونل نے محمد زمان کی درخواست پرسماعت کی جس میں سیف الملوک کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اقدام کو چیلنج کیا گیا. اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ سیف الملوک کھوکھرنے کاغذات نامزدگی میں تمام حقائق ظاہرنہیں کئے،کاغذات میں اراضی کم اورملکیت بھی تھوڑی ظاہر کی گئی‘کاغذات نامزدگی میں مزید2گاڑیو ں کا ذکر نہیں کیاگیا جو کہ کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیے گئے جبکہ دوسری طرف سوا8کروڑ کے معاملے کا کیس بھی نیب میں ابھی زیرسماعت ہے، تمام حقائق کے باوجود ریٹرننگ آفیسرنے کاغذات نامزدگی منظور کئے۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیف الملوک کھوکھر کے کاغذات منظورکرنے کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئی23جون کوجواب طلب کر لیا۔