ایپلٹ ٹریبیونل کا این اے 140 سے رانا حیات کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری ، فریقین سے جواب طلب

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبیونل نے این اے 140 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا حیات کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ‘لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے روبرو رانا حیات کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار طالب حسین نکئی نے اپیل دائر کی. اپیل کنندہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رانا حیات نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

(جاری ہے)

رانا حیات کے خلاف ریٹرننگ افسر کو اعتراضات دائر کیے جسے مسترد کر دیا گیا اور رانا حیات کے کاغذات نامزدگی برخلاف منظور کیے گئے ،اپیل کنندہ کے وکیل سے ایپلٹ ٹریبیونل کے سامنے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دی. عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :