Live Updates

جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف پورے ملک سے (ن) لیگ کا صفایا کر ے گی ، اعجا زاحمد چوہدری

جمعہ 22 جون 2018 07:10

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 133اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی رہنما اشفاق بلوچ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یوسی 229 بابا فرید کالونی اعوان چوک کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ میں ڈور ٹوڈور الیکشن کمپین کی علاقے کی تاجر براداری اور گھر گھر جا کرووٹ مانگے اور پمفلٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر اعجا زاحمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، پاکستانی عوام عمرا ن خان کے ساتھ ہے ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور الیکشن کمپین کی جائے گی اور انشاء اللہ عوام انہیں کامیاب کروایں گے ،25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف پورے ملک سے (ن) لیگ کا صفایا کر ے گی اور حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم چئیرمین عمران خان ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام کرپٹ چور، لٹیرے سیاست دانوں کی اصلیت جان چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں تحر یک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور انکو عبرناک شکست دیں گی‘عوام کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسی عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکی ہیں اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ‘تحر یک انصاف قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے جسکی وجہ سے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہم بھی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکوکسی صورت مایوس نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر قوم سے کیے جانے والے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے با با فرید کالونی کے رہائشیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا ، ، بابا فرید کالونی کے رہائشی سیوریج کی بندش اور گلیوں میں کھڑے گندے پانی سے تنگ آ چکے ہیں ، لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے لاہور کی عوام کو صاف پانی مہیا نہیں کر سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات