Live Updates

مسلم لیگ (ن) جلد اپنے منشور کا اعلان کرے گی۔ فریال چودھری

جمعہ 22 جون 2018 07:10

ملتان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) جلد اپنے منشور کا اعلان کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ملتان فریال چودھری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔مخالفین شریف خاندان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بار بار شریف خاندان پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اگر کسی کے پاس شریف خاندان کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سر عام عوامی عدالت میں لائے۔

فریال چودھری نے کہا کہ شریف خاندان پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے۔ مخالفین ایڑھی چوٹی کا زور لگا لیں انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کر چکے ہیں۔ ٹکٹوں کے غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ وہ ہی ہو رہا ہے جو انہوں نے اپنے کارکنوں کو سکھایا آج کارکن ڈنڈے اُٹھا کر انہیں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات