پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ18سی20تک کے پنجاب سے اہم پوسٹوں سے ہٹائے گئے افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات

جمعہ 22 جون 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ18سی20تک کے پنجاب سے اہم پوسٹوں سے ہٹائے گئے افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشنز کے مطابق پاس گروپ کے گریڈ20کے افسران محمد عبداللہ خان ، ندیم اسلم چوہدری، نبیل احمد اعوان، نجم احمد شاہ، گریڈ19کے افسران ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، علی جان خان، خرم شہزاد عمر، سکوت اعوان ، سلیمان غنی، صالح سعید، سمیر احمد سید، ارقم طارق، چوہدری محمد علی رندھاوا اور گریڈ کے افسران محمد سلیم افضل، عرفان نواز، کیپٹن (ر) عبدالستار اور علی منان قمر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

۔