خاتون نے فرانس میں ہونے والے فیسٹیول میں سمارٹ فون پر تیزی سے ٹیکسٹ لکھنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا (ویڈیو)

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 جون 2018 23:48

خاتون نے فرانس میں ہونے والے فیسٹیول میں  سمارٹ فون پر تیزی سے  ٹیکسٹ ..
فرانس میں ہونے والے ایک فیسٹیول میں شریک ایک خاتون نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ خاتون نے سمارٹ فون میں تمام  حروف تہجی 7.44 سیکنڈ میں ٹائپ کر لیے۔

(جاری ہے)


روزی بالڈون نے کینز لائنز فیسٹیول آف کریٹیویٹی میں ٹچ سکرین پر تیزی سے تمام حروف تہجی لکھنے کا ریکارڈ 0.16 سیکنڈ توڑا۔
گینیز کا کہنا ہے کہ ان کے اہلکار جمعے تک اسی فیسٹیول میں موجود رہیں گے تاکہ اگر کوئی دوسرا روزی کا ریکارڈ توڑنا چاہے تو توڑ سکے۔

متعلقہ عنوان :