تحریک انصاف کی سونامی خیبرپختونخواکے عوام کی خوشیاںبہاکرلے گیا،ْامیرمقام

تحریک انصاف کاایجنڈادھرنا،الزام تراشی،دشنام طرازی،بزم نشاط اوربنی بنائی سڑکوںکوکھنڈرات بناناتھاجبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا ایجنڈا ترقی،خوشحالی،معیشت کااستحکام اورعوام کی فلاح وبہبودکاہے ،ْخطاب

جمعرات 21 جون 2018 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی سونامی خیبرپختونخواکے عوام کی خوشیاںبہاکرلے گیامگرخیبرپختونخواکے عوام خاطرجمع رکھیںاقتدارملنے کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن)ہی صوبے کوتیزترقی کی راہ پرگامزن کریگی۔انہوںنے کہاکہ ہم عام انتخابات میںمخالفین کوعوامی طاقت کی بدولت سرپرائزدیگی،تحریک انصاف کاایجنڈادھرنا،الزام تراشی،دشنام طرازی،بزم نشاط اوربنی بنائی سڑکوںکوکھنڈرات بناناتھاجبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا ایجنڈا ترقی،خوشحالی،معیشت کااستحکام اورعوام کی فلاح وبہبودکاہے۔

انہوںنے کہاکہ ناکامی کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن)کیلئے کھڈاکھودنے والے خوداسکی نذرہوگئے،تحریک انصاف سٹیس کوکی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،خوداپنے ورکروںکوانصاف نہ دینے والے پاکستان کے عوام کوکیاانصاف اورتبدیلی دیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات اانہوںنے شیرگڑھ میںشہیدعمران مہمندکی برسی کے موقع پرایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدرپاکستان مسلم لیگ(ن)مردان عنایت باچا،امیدوارجمشیدمہمند،حاجی سکندرحیات اورستارمہندنے بھی خطاب کیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آئندہ انتخابات میںتحصیل تخت بھائی اورمردان کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کاساتھ دیکرانشاء اللہ علاقے کی احساس محرومیوںکامستقل خاتمہ کریںگے ،جس طرح علاقے کے عوام سے اربوںروپے کے گیس کاوعدہ پوراکیابالکل اسی طرح طرح کابینہ میںبھی نمائندگی دیںگے۔