Live Updates

سابق کرپٹ نمائندوں نے کرپشن کے سوا کچھ کام نہیں کیا ، ہر ایم پی اے کو ترقیاتی کاموں کی مدمیں پانچ سالوں کے دوران تین سوکروڑ روپے دیئے گئے مگر پتہ نہیں یہ رقم کہاں خرچ ہوئی ڈیرہ اللہ یار سٹی مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے شہر میں پینے کیلئے صاف پانی نہیں ہے شہر کی تمام کالونیاں روڈ اور نالیاں نہیں ان کے علاوہ صحت کیلئے کوئی اچھا مرکز نہیں تعلیمی ادارے مفلوج ہیں تین سوکروڑسے صرف اور صرف کاغذی کاروائی میں ترقیاتی کام مکمل کیے گئے، تحریک انصاف کے رہنمائوں کا جلسے سے خطاب

جمعرات 21 جون 2018 22:00

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) حلقہ این اے 261پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میر خان محمد خان جمالی حلقہ پی بی 13پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میر عمر خان جمالی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر اورنگ زیب جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرپٹ نمائندوں نے کرپشن کے سوا کچھ کام نہیں کیا اپنے من پسندوں کو نوازنے کیلئے کمیونٹی ہال دیئے گئے کمیونٹی ہال کس کام کے ہیں کمیونٹی ہال دینے کی بجائے یہاں صحت کے مراکز اور اسکول دیئے جاتے توعلاقے میں ترقی ہوتی ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 261پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار میر خان محمدخان جمالی حلقہ پی بی 13پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میرعمرخان جمالی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میراورنگ زیب خان جمالی نے بھنگرکالونی اورشیردل بہرانی کالونی ڈیرہ اللہ یار میں الیکشن مہم رابطہ جلسہ سے خطاب کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ ہر ایم پی اے کو ترقیاتی کاموں کی مدمیں پانچ سالوں کے دوران تین سوکروڑ روپے دیئے گئے مگر پتہ نہیں یہ رقم کہاں خرچ ہوئی ڈیرہ اللہ یار سٹی مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے شہر میں پینے کیلئے صاف پانی نہیں ہے شہر کی تمام کالونیاں روڈ اور نالیاں نہیں ان کے علاوہ صحت کیلئے کوئی اچھا مرکز نہیں تعلیمی ادارے مفلوج ہیں تین سوکروڑسے صرف اور صرف کاغذی کاروائی میں ترقیاتی کام مکمل کیے گئے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات