عید الفطرکے بعد سبی و گردونواح میں مہنگائی میں اضافہ

سبزیاں پھل گوشت مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ شہری مشکلات سے دوچار کمشنر سبی ڈویژن نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 21 جون 2018 22:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) عید الفطرکے بعد سبی و گردونواح میں مہنگائی میں اضافہ سبزیاں پھل گوشت مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ شہری مشکلات سے دوچار کمشنر سبی ڈویژن نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سبی شہر کی رونقیں بحال ہوگئی تاہم سبی وگردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گوشت سبزیاں اور پھلوں سمیت سگریٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا سبی میں بکرے کا گوشت700 بڑے کا گوشت 400مچھلی 300مرغ380فی کلو دوردھ بدستور 100دہی 120کلو فروخت ہورہاہے جبکہ سبزیاں میں کدد 60مٹر 100بھنڈی 120ٹماٹر40 کھیر60 ادرک 200لہسن200 پیاز30 بینگن 60گوبھی 60فی کلو آلو 30 فروخت ہورہی ہے سبی میں مہنگائی کو کنڑول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل فعال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سبی میں من پسند ریٹ کی وجہ سے غریب طبقہ کئی مسائل کا سامنا کرتا ہے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سبی مہنگائی کے جن پر قابو پانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو سبی میں بھی صرف چند سو کلو میٹر کوئٹہ ہرنائی جیکب آباد کی طرح سستے سامان کی خرید وفروخت ممکن ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :