راولپنڈی، 6 کلو چرس برآمد گی پر درج مقدمہ میںنامزد ملزم کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

جمعرات 21 جون 2018 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 6 کلو چرس برآمد گی پر درج مقدمہ میںنامزد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ، مقدمہ میں نامزدملزم محمد جلیل کیخلاف پولیس نے 6کلو چرس برآمدگی کے الزام میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھاگزشتہ روز دوران سماعت عدالت عالیہ نے وکیل صفائی کے دلائل سننے سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :