بورے والا ،سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری پر نا اہل سابق ایم این اے کی صحافیوں اور وکلاء برادری کو کھلے عام دھمکیاں

نا اہل لکھنے والوں کو تہہ خانے میں بند کردونگا وکلاء کی بھی کردارکشی،صحافتی تنظیموں اور وکلاء کی نذیر جٹ کے خلاف مذمتی قراردادیں ،آزادی اظہار رائے کے خلاف زبان بند نہ کی تو مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،صحافتی و وکلاء تنظیموں کی قرارداد

جمعرات 21 جون 2018 21:31

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری پر نا اہل سابق ایم این اے کی صحافیوں اور وکلاء برادری کو کھلے عام دھمکیاں ،نا اہل لکھنے والوں کو تہہ خانے میں بند کردونگا وکلاء کی بھی کردارکشی،صحافتی تنظیموں اور وکلاء کی نذیر جٹ کے خلاف مذمتی قراردادیں ،آزادی اظہار رائے کے خلاف زبان بند نہ کی تو مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،صحافتی و وکلاء تنظیموں کی قرارداد تفصیلات کے مطابق این اے 162،163اور پی پی 229سے پی ٹی آئی کے امیدوار سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری کی بنیاد پر تاحیات نا اہلی کے فیصلہ کی روشنی میں تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد نذیر احمد جٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے انہوں نے گزشتہ دنوں اخبارات میں اپنی نا اہلی اور کاغذات مسترد ہونے کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کے ارکان اور وکلاء برادری کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے کے علاوہ اپنے ڈیرہ پر دھمکی آمیز بیان دیا کہ اسے سپریم کورٹ نے نا اہل نہیں کیا بلکہ صحافی اور وکلاء نا اہل قرار دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے نا اہل لکھتے ہیں انہیں اپنے دفتر کے تہہ خانے میں بند کر دوں گا اور انہوں نے وکلاء و صحافیوں کی کھلے عام کردار کشی بھی کی انکے اس رویہ اور دھمکیوں کے خلاف بار ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر میاں افتخار احمد صابر اور دیگر عہدیداران نے ایک قرار داد کے ذریعہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق نا اہل ایم این اے نے وکلاء برادری کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر اگر انہوں نے بار روم میں آ کر معافی نہ مانگی تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے دوسری جانب بورے والا کی الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کی صحافتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اصغر علی جاوید کامریڈ منعقد ہوا جس میں نذیر احمد جٹ کی جانب سے صحافیوں کو آزادی اظہاررائے سے روکنے کے لیے دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نذیر احمد جٹ اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ ہم اپنا مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے #