ایف پی سی سی آئی کی خبرکی تردید

جمعرات 21 جون 2018 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈاندسٹری کے مر کز ی تر جمان نے مقامی روزنا مہ میں شا ئع شد ہ خبر جس میں سیکر یٹر ی کا مرس کے حلال پرو ڈاکٹ اسوسی ایشن آف پاکستان (HPSAP) سے متعلق تصدیق شدہ لا ئسنس کی معطلی کے اسلا م آباد ہا ئیکو رٹ کے فیصلہ سے سید مظہر علی نا صر ایف پی سی سی آئی کی قا نو نی حیثیت نہ اہلی قرار دیئے جا نے کی خبر کو حقیقت کے بر عکس ، بے بنیاد اور غیر قا نو نی قرار دیا ہے۔

جس نے سید مظہر علی نا صر کی قا نو نی حیثیت سے متعلق شکو ک و شبہا ت پیدا کر دیتے ہیں ۔ تر جمان نے بتا یا کہ اسلا م آبا د ہا ئیکو رٹ کے فیصلہ سے صرف حلال پرو ڈاکٹ اسوسی ایشن آف پاکستان (HPSAP) کی حیثیت پر فر ق پڑے گا جبکہ سنیئر نا ئب صدر کی حیثیت بر قرار رہے گی کیو نکہ حلال پرو ڈاکٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا لا ئسنس الیکشن کے وقت Valid تھا ۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے وضا حت کی کہ کسی بھی مجو زہ اتھا رٹی جیسا کہ اسلا م آباد ہا ئیکو رٹ نے /یاوزرات تجا رت نے کو ئی ایسا حکم نا مہ جاری نہیں کیا جس میں سید مظہر علی نا صر کو سنیئر نائب صدارت کی پو زیشن سے خا رج کیا ہو لہذا سنیئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی کی پو زیشن کی قا نو نی حیثیت بر قرار رہے گی۔ اس کے علاوہ ابھی تک یہ معاملہ زیر بحث ہے اور کو رٹ میں اسے ابھی سنا جا نا اور فیصلہ کرنا با قی ہے ۔ لہذا پر یس اور میڈیا کوچا ئیے شکو ک وشبہا ت اور غیر یقینی صورتحال سے اجتنا ب کر ے ۔

متعلقہ عنوان :