ہمیشہ اقتدار پر پیر اور میر قابض رہے ہیں، سندھیوں کو تکالیف کے سوائے کچھ نہیں دیا، رمضان بلیدی

سندھ کے عوام نے ہماراساتھ دیا تو وڈیروں، پیروں و میروں کو اسمبلیوں تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا،مستقبل کا فیصلہ اب سندھ کے عوام کو خود کرنا ہوگا،پارٹی کارکنان سے بات چیت

جمعرات 21 جون 2018 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سندھ نیشنل پارٹی کے وائس چیئرمین اور پی ایس 99 کے آزاد امیدوار رمضان بلیدی نے کہا کہ ہمیشہ اقتدار پر پیر اور میر قابض رہے ہیں جنہوں نے سندھیوں کو تکالیف کے سوائے کچھ نہیں دیا۔ اب سندھ کے عوام کو بیدار ہونا چاہیئے اور وڈیروں ، پیر اور میر وں کو یہ کہہ کر واپس بھیجا جائے کے پچھلے ستر برسوں سے تم لوگوں نے سندھ کے معصوم عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے۔

مختلف برادریوں کے معززیں اور پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لئے آپ لوگوں کو اب ووٹ نہیں دینا، اس مرتبہ سندھ کے عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ سندھ پرستوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ایوان تک پہنچائیں۔ اس موقعے پر رمضان بلیدی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش ہم سندھ پرست کچھ وقت پہلے بیدار ہوکر ووٹ کی سیاست کرتے تو آج سندھ تباہی کے کنارے پر نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نااتفاقی کی وجہ سے وڈیرے معصوم عوام سے ووٹ لیکر جھوٹے وعدے کرکے اسمبلیوں تک پہنچ تو جاتے ہیں مگر عوام کے لئے کوئی عملی کام نہیں کرتے۔ رمضان بلیدی نے کہا کہ انشاء الله اگر سندھ کے عوام نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا تو وڈیروں، پیروں و میروں کو اسمبلیوں تک پہنچنا نہیں دیا جائے گا اور اپنے مستقبل کا فیصلہ اب سندھ کے عوام کو خود کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :