کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے دوستوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی

جمعرات 21 جون 2018 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی کی جانب سے بی این پی (عوامی)ضلع کوئٹہ کے دوستوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی گئی جس کے مہمان خاص مرکزی فینانس سیکرٹری شاہد بلوچ تھے تقریب کی صدارت کوئٹہ زون کے آرگنائر ز عبدالوکیل مینگل نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی(عوامی)کے مرکزی فینانس سیکرٹری شاہد چانڈیو ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،سینٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر یاسر شاہوانی،الہی بخش بلوچ،سبی زون کے آرگنائزر ٹکری اسلم جتوئی ،محمد دین مری،جلال چانڈیوں،سلیم بنگلزئی ،کچھی کے رہنما میر مجیب شاہوانی،ملک صادق بنگلزئی NA-266کے نامزد امیدوار ڈاکٹر قطب ساگر،حاجی علی نواز لہڑی،پی بی 31کے امیدوار میر عبدالستار شاہوانی،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی(عوامی)اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے بی این پی(عوامی)کی تاریخ اٹھا کر دیکھا جائے بی این پی (عوامی) جب بھی اقتدار میں آئی ہے پارٹی نے اپنے ہر دور میں بے روزگار نوجوانوں کو ہزاروں کی تعدداد میں روزگار فراہم کیا ہے اور علاوہ ازیں ترقیاقی کام اور عوام کو دیگر زندگی کی بنیاد سہولیات فراہم کی ہے بی این پی(عوامی)نے بلوچستان بھر میں کام کیئے جھالاوان میں پارٹی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری،میر ظفر اللہ خان زہری نے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا مکران میں فرزند بلوچستان میر اسد اللہ بلوچ نے پنجگور میں پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا50بیڈ کا ہسپتال بنایا پولی ٹیکنینک کالج کی تعمیر ،ایگری کلچرل کالج کی تعمیر،سید احسان شاہ،میر اصغر رند نے تربت اور مند ،تمپ،بلو،گومازی علاوہ ازیں کوئٹہ ،سبی میں آج وہ نوجوان جن کو روزگار فراہم کی گئی ،میر یوسف عزیز مگسی چوک جو میر اسد اللہ بلو چ نے تعمیر کروائی ،بلوچستان بلڈ بینک کے علاوہ نصیر آباد،جعفر آباد ،حب چوکی،قلات سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعمیریاتی کام جو آج بھی بی این پی (عوامی)کی عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے بی این پی (عوامی)ضلع کوئٹہ میں بھی دن بدن فعال ہوتی جارہی ہے جسکا ثبوت آئے روز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت ہے بلوچستان کے عوام سے درخواست ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بی این پی(عوامی)کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور 25جولائی کو اونٹ کے نشان کو یاد رکھیں بی این پی (عوامی)ضلع کوئٹہ پی بی 32سے میر حاجی علی نواز لہڑی پی بی 31سے میر عبدالستار شاہوانی پی بی 30سے حاجی گل سمالانی پی بی 27سے لالا حسن بلوچ پی بی 29سے بی بی صفورا صحبت خان پی بی 25سے فاطمہ خان اور قومی اسمبلی این اے 266کوئٹہ 3سے ڈاکٹر قطب ساگر کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ہم دعوے نہیں کرتے اگر انشا اللہ اقتدار ملا تو بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیئے عملی اقدامات کریں گے بی این پی(عوامی)بے روزگار نوجانوں کیے امید کی ایک کرن ہے پارٹی کارکن رابطہ میں رہیں اور بھر پور طریقے سے الیکشن کی تیاریاں تیز کردیں۔