Live Updates

پشاور، الیکشن کمیشن صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری وسائل انتخابی عمل میں استعمال کرنے کا نوٹس لیں ،قیصر ولی خان

سابق حکومتی وزراء کی جانب سے ضلع بونیر سمیت مختلف اضلاع میں سرکاری خزانے سے خریدی گئی ٹرانسفارمر ز،پانی کی پائپ اور زکواة کے پیسوں کا آزادانہ تقسیم کررہے ہیں ، صوبائی رہنماء عوامی نیشنل پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء اورسابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری وسائل انتخابی عمل کے دوران استعمال کرنے پر نوٹس لیں سابق حکومتی وزراء کی جانب سے ضلع بونیر سمیت مختلف اضلاع میں سرکاری خزانے سے خریدی گئی ٹرانسفارمر ز،پانی کی پائپ اور زکواة کے پیسوں کا آزادانہ تقسیم کررہے ہیں جس پر کئی بارضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود کو نوٹس نہیں لیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باچا خان مرکز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ ضلع بونیرمیںسابق دورے حکومت کے تمام افسران کی ملی بھگت سے اج بھی سرکاری خزانے سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلایا جارہاہے ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ ضلع بونیرکے تما م انتظامیہ کو فوری تبدیل کریں جو سا بق صوبائی وزیر کے من پسند افراد پر مشتمل ہے اج بھی ضلع بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر پابندی کی باوجود سابق صوبائی اور ضلعی ناظم عوام سرکاری پائپ ٹرانسفارمر اور زکواہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی بنیادوں پر محکمہ تعلیم میںتبادلے کرتا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ناظم کی جانب سے جاری مداخلت ائندہ انتخابات کے شفافیت پر سوالیہ نشان ہے پانچ سال پاکستان تحریک انصاف کی ناکام حکومت میں اتحادی رہنے کے باوجود ضلع بونیر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا اب جماعت اسلامی کے وزراء الیکشن کے دوران عوامی عدالت میں پیش رہنے کے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لئے سرکاری وسائل سے عوام کودھوکہ دے رہے ہیںان کاکہناتھاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جماعت اسلامی بھی پاکستان تحریک انصاف کی تما م کرپشن اور ناکامیوں میں برابر شریک ہے جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے اور صوبے سے سودی نظام کا نعرہ لگاتی ہے مگر سابق دورے حکومت میں اتحادی اور انکے اپنی ہی وزیر خزانہ نے ساڑھے تین سو ارب روپے کے قرضے سوپر لئے ہے ہم الیکشن کمیشن اف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ ضلع بونیر میں تعینات سابق دورے حکومت کے تمام افسران کا تبادلہ کریں اورضلعی ناظم کو انتخابی عمل کے دوران ترقیاتی کاموں سے روکا جائے بصورت دیگر ضلع بونیر کے دیگر سیاسی جماعتیں ضلعی ناظم اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت سے رجوع کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات